جارج فلائڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

0
208

مظاہروں کی شدت میں کمی آئی ، وائٹ ہاﺅس کے باہر مسلسل تیسرے ہفتے احتجاج ہو رہا ہے

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکی سیاہ فام جارج فلائڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری لیکن شدت میں کمی آگئی،واشنگٹن میں وہائٹ ہاﺅس کے باہر مظاہروں کا سلسلہ تیسرے ہفتے میں جاچکا ہے۔مظاہرے پرامن رہے ،جارج فلائڈ کی ہلاکت کے بعد کئی ریاستوں میں لوٹ مار تشدد اور جلاﺅ گھیراﺅ کے واقعات ہوئے واشنگٹن میں جلاﺅ گھیراﺅ ہوا صدر ڈونلڈ وہائٹ وہاﺅس سے باہر آکر چرچ پر پہنچنے سے پہلے پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس سے پرامن مظاہرہ شدت میں بدل گیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل گارڈ کو طلب کرلیا لیکن واشنگٹن کی میئر نے نیشنل گارڈز اور آرمی کی مداخلت نہ ہونے دی جس کے نتیجے میں نیشنل گارڈز واشنگٹن کے داخلی راستوں تک ہی محدود رہے مظاہرین نے کرمنل جسٹس انچارج اور پولیس کے اختیارات کم کرنے کی قانون سازی کا مطالبہ کردیا اور امریکہ کے آئین کے مطابق سیاہ سفید اور امیگریٹس کو برابری کے حقوق دیئے جائیں۔جارج فلائڈ کے قتل میں ملوث تمام پولیس اہلکار انصاف کے کٹہرے میں پہنچ چکے ہیں اب مظاہرین کرمنل جسٹس اور پولیس قوانین پر تبدیلی کا مطالبہ بھی پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔توقع کی جارہی ان قوانین کے لئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی حکمنامہ جاری کریں گے۔اور کانگریس میں قانون سازی کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی بھی کوشاں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here