کرونا وائرس پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: گورنر‘ دورہ امریکہ منسوخ

0
164

 

کرونا سے بچاﺅ کیلئے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی پرہیز کیا جائے:چودھری محمد سرور

لاہور(پاکستان نیوز) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس پوری دنیا کیلئے ایک بڑا خطرہ اور چیلنج بن چکا ہے مگر عوام کو اس پر زیادہ پریشان ہونے کی ضروت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔ کرونا سے بچاﺅ کیلئے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی پرہیز کیا جائے۔ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں۔ دریں اثناءگورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملک میں کورونا وائرس پر ایمرجنسی حالات کے باعث دورہ امریکہ منسوخ کردیا۔ امر یکہ میں انکی امریکی کانگریس ارکان اور بزنس کیمونٹی سے ملاقاتیں بھی طے تھیں۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن میں کسی کے متحرک ہونے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ پاکستانی عوام حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور پانچ سالہ حکومت کا مینڈیٹ تحریک انصاف کے پاس ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here