نئی دہلی (پاکستان نیوز) بھارت میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)کے رہنماجان برٹاس نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں حجاب کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر متنازع پابندی کے بعد ریاست میں ایک لاکھ سے زیادہ مسلم طالبات نے سرکاری کالجوں سے تعلیم حاصل کرنا چھوڑ دیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جان برٹاس انڈین یونین مسلم لیگ کے عبدالوہاب کی طرف سے پیش کردہ پرائیویٹ ممبر ریزولوشن پر بحث میں حصہ لے رہے تھے، جس میں حکومت سے سچر کمیٹی کی رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔