واشنگٹن (پاکستان نیوز) افغانستان کی ابتر صورتحال کی وجہ سے امریکی تھنک ٹینک ادارے سول وار کی پیش گوئی کر رہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے جس تیزی کے ساتھ افغانستان سے انخلا کا منصوبہ بنایا آئندہ وہ کبھی اس خطے میں زیادہ دیر تک قدم جما نہیں سکے گا ، معروف سکالر پروفیسر سٹیفن برکلے کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن پاکستان کی سیاسی لیڈر شپ سے براہ راست بات نہ کر کے امریکی مفادات کو مزید نقصان پہنچا رہے ہیں اگر زیادہ دیر کر دی تو پاکستان بھی امریکی توقع سے زیادہ دور چلا جائے گا ، پاکستان میں سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کا کہنا ہے کہ حقیقت یہی ہے کہ امریکہ افغانستان کی جنگ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ، اب اس کو نتائج کو تسلیم کر لینا چاہئے ، ہم نے بیس سال تک جنگ نہیں لڑی بلکہ ہم نے 20 بار ہر سال اسی جنگ کی تجدید کرنے کی کوشش کی ہے ۔