امریکی کمپنی کا ویکسین لگوانے والوں کو پورا سال مفت گوشت فراہم کرنیکا اعلان

0
103

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد کو پورا سال مفت گوشت فراہم کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لیے کورونا ویکسین لگوانے پر زور دیا جا رہا ہے جس کے لیے مختلف ممالک میں لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے ویکسین لگوانے والوں کے لیے اسکیموں کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح اب امریکہ میں ایک گوشت فراہم کرنے والے مشہور کمپنی جے بی ایس ایس اے نے اعلان کیا ہے کہ ویکسین لگوانے والے 50 خاندانوں کو ایک سال تک مفت گوشت فراہم کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here