قرضوں میں مزید 12ہزار ارب کا اضافہ

0
136

کراچی(پاکستان نیوز) ایک سال کے دوران ملکی مجموعی قرضوں کے حجم میں 12 ہزار 430 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا، رپورٹس میں اسٹیٹ بینک دستاویز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا قرضہ نومبر 2023ء تک بڑھ کر 63ہزار 390 ارب روپے تک جا پہچا۔ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 40 ہزار 956 ارب روپے پر پہنچ گیا، جبکہ وفاقی حکومت کے غیر ملکی قرضے بڑھ کر 22 ہزار 434 ارب روپے رہے۔ مرکزی حکومت کے قرضے میں یہ اضافہ نومبر 2022ء سے نومبر 2023ء کے دوران ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here