کوئینز میں پاکستانیوں کے درجنوں گھر آتشزدگی کا شکار؛ 14افراد زخمی

0
35

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں کوئینز کے علاقے میں فرانسز لیوس بلیوورڈ پر درجنوں مکانات آتشزدگی کی زد میں آگئے ، آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس کو بجھانے میں 200کے قریب فائر فائٹرز نے حصہ لیا اور 2گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ کو بجھانے میں کامیاب ہوئے ، اس دوران تین شہری اور 11فائر فایٹرز بری طرح زخمی ہوگئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، عینی شاہد کے مطابق آتشزدگی سے قبل تین خوفناک دھماکوں کی آواز سنائی دی تھی جس کے بعد بلند و بالا شعلوں نے درجن سے زائد گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ لگتے ہی10کے قریب بچوں اور 22 رہائشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here