نیویارک(پاکستان نیوز)ہوم لینڈ سیکیورٹی نے آن لائن کورونا ویکسین کی فروخت کے خلاف تحقیقات کا آغازکر دیا ، انٹرپول نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آن لائن ویکسین کے اصل ہونے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے اور نہ ہی ان کو چیک کرنے کا کوئی طریقہ کار ہے ، اس لیے بہتر ہے کہ شہری لائن میں لگ کر مخصوص ویکسی نیشن سینٹرز سے ویکسین لگوائیں۔