کرونا وائرس کے خوف اور موجودہ حالات و حکومتی احکامات کے تحت ملتوی کی جانے والی تقریب کے انعقاد کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا، انتظامی کمیٹی

0
243

 

شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستان میں گونگے بچوں کی تعلیم و تربیت اور بہتر زندگی کیلئے مصروف عمل بین الاقوامی تنظیم Deaf Reach کی سپورٹ کیلئے شکاگو میں 11 اپریل کو ہونےوالی سالانہ عشائیہ تقریب کا کرونا وائرس کے باعث سنگین صورتحال کے پیش نظر اور حکومتی احکامات کے مطابق ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شکاگو میں تقریب کی انتظامیہ کے مطابق تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان حالات کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر امریکہ کی دیگر ریاستوں کی مانند ریاست الی نائے میں بھی دس اور زیادہ افراد کے اجتماع، کسی بھی قسم کی تقاریب کے انعقاد پر پابندی لاگو ہے تاکہ اس زہریلے وائرس کے اثرات سے عوام کو تحفط مل سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here