کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں اسلامک فاﺅنڈیشن الی نائے کی جانب سے گروسری اور دوائیوں کی فراہمی کا اعلان

0
523

 

بزرگ افراد اور مستحق خاندانوں کو سہولت پہنچائی جائیگی، ضرورت مند اسلامک فاﺅنڈیشن سے رابطہ کریں

شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو لینڈ میں سماجی و فلاحی خدمات میں مصروف عمل ادارے اسلامک فاﺅنڈیشن نے کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونےوالی سنگین صورتحال کے پیش نظر ریاست میں مقیم ضرورت مند بزرگوں (سینئرز) اور مستحق خاندانوں میں اشیائے خوراک، بنیادی ضرورت کے سامان اور دوائیوں (میڈیسن) کی مفت فراہمی اور ان کی رہائش گاہ تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے، اسلامک فاﺅنڈیشن کے جاری کردہ اعلان کے مطابق فاﺅنڈیشن کی جانب سے ایسے بزرگوں اور خاندانوں کو جنہیں وائرس سے متاثر ہونے کے باعث گھروں سے باہر نکلنے میں دُشواری ہے یا متاثر ہونے کے خدشات ہیں، مفت ڈیلوری کا بندوبست کیا گیا ہے، ضرورت مند فون نمبر 630-530-6302 پر رابطہ کر کے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here