نئی دہلی(پاکستان نیوز)بھارت میں ایک اور صنف نازک خوابوں کی آغوش میں دنیا سے رخصت کر دی گئی، سنگدل باب نے گائوں والوں کے طعنوں سے تنگ آکر نیشنل ٹینس سٹار بیٹی 25 سالہ رادھیکا یادو کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، قومی سطح کی ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو جمعرات کی صبح گروگرام کے سیکٹر 57 میں واقع ان کے گھر میں ان کے والد دیپک یادو نے مبینہ طور پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے سامنے اپنے اعترافی بیان میں، دیپک نے بتایا کہ وہ گاؤں والوں کے طعنوں سے پریشان تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی آمدنی سے بچ رہا تھا اور یہاں تک کہ لوگوں کو اس کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے سنا تھا۔انہوں نے کہا کہ رادھیکا سے کئی بار اکیڈمی کو بند کرنے کے لیے کہا، لیکن اس نے انکار کر دیا۔











