کینیڈا : 2 طیارے آپس میں ٹکرا گئے ،پائلٹ شدید زخمی

0
159

اوٹاوا (پاکستان نیوز)کینیڈا میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ زخمی ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی ریاست اوٹاوا میں دو چھوٹے طیاروں کے بازو آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ چیمپئن سیون جی بی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ریسکیو ادارے کے مطابق دوسرا طیارہ کیسنا 172 ایم جی آرنپائر کے قریبی ہوائی اڈے پر باحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا، اس طیارے میں 4 افراد موجود تھے ، خوش قسمتی سے دونوں طیاروں میں موجود تمام افراد محفوظ رہے۔اوٹاوا فائر سروسز کے مطابق حادثے کے فوری بعد فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور تباہ شدہ طیارے کے پائلٹ کو بچانے میں مدد کی اور اسے ہسپتال منتقل کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here