عمران خان کا دورہ¿ سری لنکا میں پارلیمنٹ سے خطاب اہم قرار

0
103

واشنگٹن(پاکستان نیوز) ماہرین نے 12 فروری کو وزیراعظم عمران خان کے سری لنکا کے دو روزہ سرکاری دورے اور وہاں پارلیمنٹ سے خطاب کو اس خطے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثرورسوخ میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی اور ملٹری لیڈرشپ کے مشترکہ اقدامات سے ساﺅتھ ایشیائی ممالک میں پاکستان بھارتی پالیسیوں اور مفادات کو کاو¿نٹر کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ پروفیسر اجے کمار شرما نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی برادری کو بھارتی ایجنسی را کے حوالے سے اسکی سرزمین میں مداخلت کرنے کے بارے جو ثبوت فراہم کئے ہیں، اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو رہے ہیں، پاکستان نے بہت تھوڑے عرصہ میں کمال سفارتی مہارت کے ساتھ بھارت کی چالوں کو ناکام بنا دیا ، عمران خان کے دورہ سری لنکا سے مودی حکومت پریشان ہے۔ ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے کہا کہ عمران حکومت نے چین کی مدد سے بھارت کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھا ہے۔ جس سے وہ تلملا ا±ٹھا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here