پی ایس ایل7کا میلہ آج سجے گا

0
77

کراچی(پاکستان نیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم، چوکوں چھکوں نے طوفان نے ساحلی شہر کا رخ کرلیا جب کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آج کراچی میں آغاز ہوگا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا،تسلسل سے کورونا کیسز سامنے آنے کے باوجود ہر حال میں میلہ سجانے اور چوکوں، چھکوں سے خوف اڑانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مختصر افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی پرفارمنس کے بعد دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں مقابل ہوں گی،آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔ کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے اور حریف کپتان بابر اعظم کے ساتھ کئی یادگار شراکتیں نبھانے والے محمد رضوان دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی قیادت کریں گے،ان کو گذشتہ سیزن کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ صہیب مقصود، خوشدل شاہ، رائیلی روسو جیسے جارح مزاج بیٹرز کی خدمات حاصل ہیں،ٹم ڈیوڈ بیٹ اور بال دونوں سے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔ تجربہ کار بولرز عمران طاہر اور عمران خان سینئر کے ساتھ گذشتہ ایونٹ کے کامیاب ترین پیسر شاہنواز دھانی بھی ایک بار پھر دھوم مچانے کیلیے بے تاب ہوں گے۔میزبان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کے سپرد ہے،نوجوان بیٹر کوکیریئر میں پہلی بار فرنچائز کرکٹ میں کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here