نیویارک (پاکستان نیوز) تحقیقاتی صحافی 27سالہ فضل خان گھر میں آتشزدگی کے دوران جان کی بازی ہار گیا، فضل خان نیویارک میں کرونا کے دوران والدین سے جدا ہونے والے بچوں پر تحقیقاتی رپورٹ بنا رہے تھے ، فضل خان نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز بھارت میں کاپی ایڈیٹر کے طور پر کیا تھا ، وہ 2018کے دوران نئی دہلی سے نیویارک منتقل ہوئے اور 2020 کے دوران کولمبیا جنرلزم سکول میں داخلہ لیا، 2021میں ڈگری مکمل کرنے کے بعد انھوں نے ڈیٹا جرنلسٹ کے طور پر کیرئیر کا آغاز کیا، فضل چھ منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر رہائش پذیر تھے ، جہاں اچانک بھڑکنے والی آگ ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی، فضل صحافی ہونے کے ساتھ اچھے رائٹر، مصنف شاعر بھی تھے، فضل خان نے سوگواروں میں پانچ بچے چھوڑے ہیں جبکہ ان کی والدہ اور دادی بھی سوگواروں میں شامل ہیں ،