وزارت صحت کے حکام کورونا کے حوالے سے میئر کی پالیسی سے ناخوش

0
138

 

وائرس کی روک تھام کے حوالے سے میئر کی سستی اور کاہلی پر اکثر ملازمین کا مستعفی ہونے پر غور

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کی شہری انتظامیہ اور میئر بلاسیو کے درمیان کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے حوالے سے نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے ، وزارت صحت کے حکام میئر کی پالیسی سے انتہائی نا خوش ہیں اور اس بات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وزارت صحت سمیت مختلف وزرا میئر سے اختلافات کے بعد اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جائیں ، وزارت صحت کے حکام کے مطابق نیویارک کے میئر بلاسیو کی سستی اور کاہلی کی وجہ سے شہر میں کورونا وائرس نے قدم جما لیے ہیں ، وائرس سے بچاﺅ کے حوالے سے کوئی بروقت انتظامات نہیں کیے تھے اور اب تک شہر میں قرنطینہ کی سہولت تک موجود نہیں ہے جس سے ہ وائرس مزید افراد تک پھیلے گا ، ذرائع کے مطابق وارت صحت کے زیادہ تر حکام میئر کے اقدامات سے مطمئن بھی ہیں کیونکہ جب میئر نے سکولوں کے لیے 20 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیا تو وزارت صحت کے حکام کی بڑی تعداد ان کے اقدام کو سراہتے ہوئے تالیاں بجا رہی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here