ٹرمپ روسی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ تھے:تہلکہ خیز انکشاف

0
182

واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک نئی مصیبت میں گھر گے امریکی صحافی کریگ انگر نے اپنی نئی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ دراصل سوویت یونین کی خفیہ ایجنسی کے جی بی کے ایجنٹ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں، روس گزشتہ چار دہائیوں سے ٹرمپ کو اسی مقصد کیلئے تیار کر رہا تھا تاکہ امریکہ کے اہم راز حاصل کر سکے۔ امریکن کمپرومیٹ نامی کتاب میں بتایا گیا کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے سمیت دیگر ادارے اس سازش سے لاعلم رہے۔ روس نے ٹرمپ کو امریکی صدر بنوا کر اپنے مقاصد حاصل کر لئے۔ کتاب میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ ٹرمپ نے جوہری ہتھیاروں سمیت اہم راز روس کو فراہم کئے ، روسی خفیہ ادارے چالیس سال تک ٹرمپ کو ہدایات دیتے رہے ، ٹرمپ کو کہا گیا کہ اگر انہیں روسی مفادات کی تکمیل کی خاطر امریکہ کا صدر بنوا دیا جائے تو کیا وہ روس کیساتھ وفاداری کریں گے ؟ ٹرمپ نے اس پر رضامندی کا اظہار کیا، تب سے کے جی بی کے اہم عہدیدار مختلف اوقات اور مختلف روپوں میں ٹرمپ کیساتھ رابطے میں رہے۔ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار میں ٹرمپ کو کئی بار بڑے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا لیکن روس انکے تمام نقصانات پورا کرتا رہا اور انہیں اہم مقاصد کی خاطر دیوالیہ ہونے سے بچاتا رہا۔ ٹرمپ اپنے دوست جیفرے ایپسٹین کے زریعے روس کیساتھ رابطے میں رہے۔ کتاب میں دیگر کئی معاملات کے متعلق بھی انکشافات کئے گئے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here