پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، عالمی رینکنگ میں 4 درجے تنزلی

0
138

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان میں کرپشن گزشتہ برس کے مقابلے میں بڑھ گئی۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق عالمی رینکنگ جا ری کردی ، 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا 124واں نمبر ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کرپشن رینکنگ میں پاکستان کی گذشتہ سال کے مقابلے میں 4 درجے تنزلی ہوئی، 2019 میں پاکستان کا رینک 120 تھا۔’کرپشن پرسیپشن انڈیکس‘ میں پاکستان کا سکور 31 رہا جبکہ گزشتہ سال32تھا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ کرپشن 2012 میں رہی جب سکور27 پر آگیا تھا۔بھارت کرپشن کیخلاف 40 سکور کیساتھ 86 ویں نمبر پر رہا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں صومالیہ اور جنوبی سوڈان کرپٹ ترین ملک قرار دیے گئے۔ نیوزی لینڈ اور ڈنمارک کرپشن کیخلاف 88 سکور کیساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ کینڈا اور برطانیہ 77 پوائنٹس کیساتھ 11ویں ، امریکہ 67 پوائنٹس کیساتھ 25ویں نمبرپر رہا۔ امریکہ میں کرپشن بڑھی ہے ، گزشتہ سال اس کا نمبر69 تھا۔سنگاپورکا سکور85، یو اے ای کا 71 رہا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن کی شرح قانون کی حکمرانی کے شعبے میں بڑھی۔رپورٹ میں نیب کی کارکردگی بھی بیان کی گئی، نیب نے دو برسوں میں 363 ارب روپے ریکور کئے ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے نیب کے اقدامات کی تعریف کی گئی،نیب کی جانب سے ٹرانسپرنسی رپورٹ کاخیرمقدم کیاگیاہے۔رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کرپشن میں کمی آئی ، افغانستان کی ریٹنگ میں سات درجے بہتری آگئی۔چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹرسہیل مظفر نے کہا گذشتہ دو برس میں نیب نے کرپشن کے 365ارب روپے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا لیکن اسکے باوجود پاکستان کا رینک 124 ہوا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here