اوسلو (پاکستان نیوز) ناروے میں فائزرکی کورونا ویکسین لگوانے کے چند روز بعد 23 افراد ہلاک اور کئی افراد بیمار بھی پڑ گئے۔حکام نے ویکسین کے تباہ کن سائیڈ ایفیکٹس کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ناروے کے محکمہ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 13 افراد نرسنگ ہومز میں رہائش پذیر تھے اور انکی عمریں تقریباً 80 سال تھی، کچھ کمزور مریضوں کی ہلاکتیں ویکسین کے عمومی ردعمل کی وجہ سے ہونے کا احتمال ہے۔