زرمبادلہ میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی کمی

0
138

کراچی(پاکستان نیوز)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں1کروڑ49لاکھ ڈالر کی کمی سے 20 ارب 5 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔سٹیٹ بنک کے جاری اعدادوشمار کے مطابق12 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 7 کروڑ 35 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 20 ارب 5 کروڑ 86 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ جن میں مرکزی بنک کے ذخائر 5 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کی کمی سے گھٹ کر12 ارب 88 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے اضافے سے7 ارب 12 کروڑ 44 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 7 ارب 16 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بنک ترجمان کے مطابق بیرونی ادائیگیوں کے باعث مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی آئی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here