اماراتی کمپنی کی پابندی کے باوجود ایران کیلئے ٹرانزیکشن

0
130

دبئی ،واشنگٹن(پاکستان نیوز) برطانوی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کو مقامی کمپنی کے بارے میں متنبہ کیا گیا تھا کہ وہ ایران پر عائد پابندیوں کے باوجود اسکی مدد کر رہی ہے لیکن انھوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔لیک دستاویزات کے مطابق سنہ 2011 اور 2012 کے دوران دبئی میں قائم گونز جنرل ٹریڈنگ نامی کمپنی نے اماراتی مالیاتی نظام کے ذریعے 142 ملین ڈالر کی مشکوک منتقلی کی۔دستاویزات کو فن سین فائلز کا نام دیا گیا ہے اور انھیں بزفیڈ نیوز نے لیک کیا۔امریکی استغاثہ نے الزام لگایا ہے کہ گونز جنرل ٹریڈنگ ایک ایسے نیٹ ورک کا حصہ ہے جسے سونے کے ترک ایرانی تاجر رضا ضراب چلاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here