پاکستان ہائوس میں جنرل(ر) مشرف کی والدہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی ریفرنس

0
581

تمام سیاسی پارٹیاں میرے نظریے کے مطابق برابر ہیں، پاکستان ہائوس بغیر کسی سیاسی تفریق کے اپنا کردار ادا کرتا رہے گانسیم خان علیزئی

بروکلین،نیویارک(لِٹل پاکستان) نیویارک میں سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ ماجدہ کی فوتگی کی اطلاع ملتے ہی علیزئی فائونڈیشن انٹرنیشنل کے بانی وچیئرمین نسیم خان علیزئی نے فوری طور پر ٹیم پاکستان ہائوس کا اجلاس طلب کرکے جنرل(ر) پرویز مشرف کی والدہ ماجدہ کی روح کو ثواب پہنچانے کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔اس موقع پر نسیم خان علیزئی نے کہا ہے کہ پاکستان ہائوس بغیر کسی سیاسی تفریق کے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ہمارے لئے پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں اور انکے نظریے برابر ہیں۔ہم صرف نظریہ پاکستان کے علمبردار ہیں۔سیاسی نظریات کچھ بھی ہوں ہماری وابستگی صرف پاکستان سے ہے پاکستان ہائوس جلد سیاسی تفریق سب کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے۔اگر امریکہ میں آباد دو سو کے قریب مختلف کلچر مل کر ایک قوم بن سکتے ہیں۔تو ہم پنجابی، سندھی، بلوچی، پٹھان،کشمیری کی تقسیم سے نقل کر صرف اور صرف پاکستانی کیوں نہیں بن سکتے۔اس تعزیتی اجلاس میں سینئر صحافی فاروق مرزا نے پاکستان ہائوس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم نے وطن سے ہزاروں میل دور دیار غیر ہیں خوشی اور غم پر اکٹھا ہونے کی روایت قائم کرنے اور اس پر عمل پیرا ہوکر ایک بہترین روایت قائم کی ہے۔میں پاکستان ہائوس کے بانی نسیم خان اور انکی ٹیم کا دل کی گہرایوں سے مشکور ہوں۔اجلاس میں سینئر صحافی سید زاہد شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف کی والدہ صاحبہ کی فوتگی پر کمیونٹی کے کچھ افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔لیکن پاکستان ہائوس نے خصوصی طور پر اجلاس بلا کر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواث کے لیے ایک منفرد کردار ادا کیا ہے۔جوکہ کوئی بھی پاکستانی تنظیم نہ کرسکی نسیم خان ، پاکستان ہائوس خراج تحسین کی مستحق ہے فاتح خوانی کے بعد ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔اس تعزیتی اجلاس میں نسیم خان علیزئی کے علاوہ انکے صاحبزادے شاہ روز خان علیزئی فاروق مرزا، راجہ ضمیر احمد، سید زاہد شاہ، مستورگوندل، صلہ الدین خان، امجد محمود، سعید خان، اشتیاق انصاری، اور طارق خاں ودیگر نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here