نیویارک(پاکستان نیوز)پاکستانی امریکن جج زاہد قریشی کے اعزاز میں پاکستانی قونصلیٹ میں پرتکلف تقریب کا انعقاد کیا گیا ، زاہد قریشی پہلے پاکستانی امریکی ہیں جن کو جج تعینات کیا گیا ہے ، قونصل جنرل عائشہ علی نے جج زاہد قریشی کی پاکستان ہائوس میں آمد پر ان کا شاندار الفاظ استقبال کیا اور کہا کہ یہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی پاکستانی امریکی کو فیڈرل جج تعینات کیا گیا ہے ۔اس موقع پر پاکستانی جوڈیشنل وفد کے اراکین علی باقر نجفی ، شاہد بلال ، حسن اور شہباز علی رضوی نے بھی اعزازی تقریب میں شرکت کی ۔