دنیا میں کورونا وائرس6 کروڑ سے متجاوز

0
117

 

نیویارک(پاکستان نیوز) دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباءسے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 1 لاکھ 5 ہزار 740 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 14 ہزار 868 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 71 لاکھ 37 ہزار 99 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 506 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 15 لاکھ 53 ہزار 773 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 65 ہزار 891 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 29 لاکھ 55 ہزار 7 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 50 لاکھ 52 ہزار 432 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 23 ہزار 591 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 76 لاکھ 36 ہزار 684 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here