پاکستانی پروفیسر بہترین محققین میں شامل

0
128

اسلام آباد(پاکستان نیوز) اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا نے کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر کو دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل کر لیا۔ پاکستان میں برین ڈرین کی ایک اور مثال، اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا نے ادارہ جاتی سیاست کی بھینٹ چڑھائے گئے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر کو دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل کر لیا۔ ڈاکٹر شہزاد اشرف کو دو سال قبل یونیورسٹی سے فارغ کیا گیا تھا جنہیں ترکی کی معروف یونیورسٹی نے بطور پروفیسر اپنے پاس بلا لیا اب انہیں کیلفورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے دنیا کے دو فیصد بہترین ریسرچرز میں شامل کر کے پاکستان میں برین ڈرین کا پردہ چاک کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here