نیویارک سٹی(پاکستان نیوز) نیویارک شہر میں شدید سردی کے باعث ایک ہفتے کے دوران 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق اس بات کی تصدیق گزشتہ روز میئر نیویارک ز ہران ممدانی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 6 کروڑ 70 لاکھ پائونڈ برف پگھل چکی ہے جبکہ برف صاف کرنے کے لئے 18 کروڑ 80 لاکھ پائونڈ نمک استعمال کیا جا چکا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ8 افراد کی ہلاکت میں شدید سردی کے باعث جسمانی درجہ حرارت میں خطرناک حد تک کمی کے باعث ہوئی۔ سرد موسم میں بے گھر افراد کی مدد کے لئے بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔ بے گھر افراد کے لیے سنگل روم شیلٹر یونٹس کھولے جا رہے ہیں جبکہ نیو یارک شہر کے پانچوں بوروز میں قائم وارمنگ شیلٹرز ہر شخص کے لیے کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ شہر بھر میں 20 وارمنگ بسیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔









