فضائی آلودگی میں پاکستان کادوسرا نمبر

0
203

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان دنیا میں آلودہ ترین ملکوں کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیا،پاکستان میں انڈور و آوٹ ڈور فضائی آلودگی کے نتیجے میں سالانہ 1 لاکھ 13 ہزار 500 اموات ہوتی ہے جبکہ فضائی آلودگی سے ماحول کو سالانہ 12.51بلین امریکی ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔دستیاب مسودے کے مطابق فضائی آلودگی کے نتیجے میں پاکستانیوں کی اوسط عمر میں اڑھائی سال کی کٹوتی ہوئی ہے۔ عالمی ایئر کوالٹی انڈیکس رپورٹ 2019 کے مطابق پاکستان فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا آلودہ ترین ملک ہے۔وزارت موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان میں فضائی آلودگی کی جانچ اور اس میں بہتری لانے سے متعلق پاکستان کلین ایئر پروگرام 2020کا مسودہ مرتب کیا ہے۔مسودے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ بنک کی رپورٹ 2019 کے مطابق پاکستان میں سالانہ بیماریوں اور اموات کی مجموعی تعداد میں سے 9 فیصد اموات فضائی آلودگی کے سبب ہورہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق فضاءمیں پارٹیکولیٹ میٹر(PM2.5 )کی مقدار 10 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر(10ug/m3)تک ہوتو یہ حد صحت کیلئے محفوظ سمجھا جاتا ہے تاہم اس کے برعکس عالمی ایئرکوالٹی انڈیکس 2019کے مطابق پاکستان میں سالانہ اوسطا فضاءمیں پارٹیکولیٹ میٹرPM2.5 کی مقدار 65مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر(65ug/m3) رہتا ہے جو کہ دنیا کے تمام ممالک کی درجہ بندی میں دوسری بلند ترین سطح ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑے شہروں لاہور، کراچی، پشاور اور فیصل آباد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔پاکستان میں فضائی آلودگی کی سب سے بڑی وجوہات میں بے ہنگم ٹرانسپورٹیشن، انڈسٹریل و پاور پلانٹس، فصلوں و فضلہ جات کا جلاو اور ٹرانس باونڈری آلودگی ہے۔مسودے کے مطابق پاکستان کے محض میٹروپولیٹن شہروں میں یومیہ 71 ہزار ٹن فضلہ جنریٹ ہوتا ہے جس کو تلف کرنے کا موثر نظام موجود نہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here