مقبول اداکارہ گزشتہ پندرہ سال سے ورجینیا میں اپنی بیٹی کے ہاں قیام پذیر تھیں
واشنگٹن(پاکستان نیوز) ماضی کی مقبول اداکارہ صبیحہ خانم طویل علالت کے بعد ورجینیا میں انتقال کر گئیں۔صبیحہ خانم گزشتہ پندرہ سال سے ورجینیا میں اپنی بیٹی کے ہاں قیام پذیر تھیں۔کئی سالوں سےALZYMERکے مرض میں مبتلا تھیں۔85سال صبیحہ خانم گردوں اور جگر کی مرض بھی تھیں کئی ماہ سے میڈیکل سینٹر میں زیرعلاج تھیں دو بیٹیاں ورجینیا میں اور ایک بیٹا ٹیکساس میں ہے۔ضلع گجرات میں پیدا ہونے والی صبیحہ خانم کئی تاریخی اور کامیاب فلموں میں ہیروئن کا رول ادا کر چکی ہیں۔امریکی ریاست ورجینیا کے مشیر اسٹرلنگ میں سپردخاک کر دیا گیا۔کرونا وائرس کی وجہ سے نماز جنازہ ٹینٹلی ورجینیا میں ضیونرل ہوم میں ادا کی گئی جس میں صرف قریبی فیملی ممبران شرکت کرسکے اسٹرلنگ قبرستان میں فیملی کے علاوہ دوستوں اور مداحوں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا۔