عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مداخلت کرے :منیراکرم

0
164

بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں اس کے جنگی جرائم پرجوابدہ بنایا جائے :مستقل مندوب پاکستان

نیویارک(پاکستان نیوز)پاکستان نے اقوام متحدہ میں عالمی برادری پرزوردیاہے کہ وہ مسئلہ کشمیر میں مداخلت کرے اور بھارت کومقبوضہ کشمیرمیں اس کے جنگی جرائم پرجوابدہ بنائے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے عالمی ادارے کی اقتصادی اورسماجی کونسل کے انسانی امورکے ایونٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ کوروناوائرس کی وبا کے بعد کشمیری عوام کی مشکلات مزیدبڑھ گئی ہیں۔ سینکڑوں کشمیری سیاسی رہنما اور نوجوان بھارت کی جیلوں میں قید ہیں جہاں گنجائش سے زیادہ قیدی موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اقوام متحدہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامداد فراہم کرنے والے دوسرے تمام اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کوہرقسم کی رسائی دینے سے انکار کردیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here