لاک ڈاﺅن کے بعد ایشیائی اورسیاہ فام افراد کے کاروبار میں اضافہ

0
120

نیویارک (پاکستان نیوز)کورونا لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد معمولات زندگی آہستہ آہستہ پرانی ڈگر پر آ رہے ہیں تاہم تاجروں کے کاروبار میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ، حالیہ سروے کے مطابق ایشیائی اورسیاہ فام افراد کے کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ان کی نسبت ہسپانوی شہریوں کے کاروبار میں واضح کمی آئی ہے اور یہ بڑھوتری کی جانب بھی گامزن نہیں ہے ، 2012 سے 2017 تک سیاہ فام افراد کے کاروبار میں چار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، ملک بھر میں کالے افراد مجموعی تعداد کل آبادی کا 22 فیصد ہونے کے باوجود اچھا کاروبار کر رہے ہیں ، دریں اثنا ہسپانوی افراد کے کاروبار میں 8 فیصد سے زائد کمی ریکارد کی گئی ہے ۔2012 سے 2017تک منہاٹن میں کالے افراد کے کاروبار میں 45.3 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا جوکہ لاس انجلس ، کوئینز اور بروکلین کے مقابلے میں 8گنا زیادہ تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here