اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاک فوج نے ریاست کے اندر ریاست بنا رکھی ہے ، پاک فوج کی ملک بھر میں 82فیکٹریوں کا انکشاف ہوا ہے جوکہ دفاع اور دیگر امور میں خدمات انجام دے رہی ہیں ، ہر شعبے میں فوج کو حصہ مل رہا ہے جس سے عام افراد کے حصے کا پیسہ بھی چند ہاتھوں میں سمٹ کر رہ گیا ہے ، ریاست کے اندر ریاست بن گئی ہے ، غریبوں کے لیے زندگی مزید اجیرن بن گئی ہے جبکہ امیر دولت مند ہو رہے ہیں ۔اس حوالے سے ویڈیو ز اور خبریں سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہیں ۔