واشنگٹن (پاکستان نیوز)بنگلہ دیشی نژاد امریکن سیاستدان اور نارتھ سائوتھ یونیورسٹی بنگلہ دیش کی اسسٹنٹ پروفیسر سنتھیا میکینے نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کی حکومت کا تختہ اُلٹنے میں امریکہ کا بڑا ہاتھ ہے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں اسسٹنٹ پروفیسر سنتھیا میکینے نے لکھا کہ پاکستان کے عمران خان کا تختہ اُلٹنے میں امریکہ کا بڑا ہاتھ تھا۔ انہوں نے روس کی جانب سے یوکرائن پر حملے کی مذمت کرنے سے انکار کیا تھا، اور پابندیوں کی جنگ میں شامل نہیں ہوئے۔ اس کے علاوہ عمران خان نے سی آئی اے کو اپنے ملک کے اڈوں کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ، اور آخر کار وہ کیوبا کی طرح فلسطینیوں کا پرجوش حمایتی تھا۔