نیویارک (پاکستان نیوز) وال سٹریٹ میں کاروباری سرگرمیاں مندی کا شکار ہیں، گولڈ مین ساش کے مطابق رواں برس شرح سود میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، گولڈ مین ساشے کے چیف اکانومسٹ جان ہیٹزوئس نے بتایا کہ آئندہ سال کے دوران اس شرح میں 15 فیصد تک اضافے کی توقع ہے جبکہ آئندہ چوبیس ماہ کے دوران یہ شرح 35 فیصد کے قریب پہنچ جائے گی ، انھوں نے بتایا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے 14 میں سے 11 سخت ترین ادوار کے بعد دو سالوں کے اندر کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑا ہے، انھوں نے کہا کہ ہمارا ہدف افراط زر کو 2 فیصد ہدف کی طرف واپس لانا ہے، اس مہینے کے شروع میں، ڈوئچے بینک کے میتھیو لوزیٹی امریکی کساد بازاری کی پیشین گوئی کرنے والے وال اسٹریٹ کی ایک بڑی فرم کے پہلے ماہر معاشیات بن گئے۔