حسین حقانی کی ہرزا سرائی ، بائیڈن کو پاکستانی اڈے استعمال کرنے کی تجویز

0
126

نیویارک (پاکستان نیوز)پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے ایک مرتبہ پھرپاکستانی حکومت اور افواج کے خلاف ہرزا سرائی کرتے ہوئے بائیڈن حکومت کو تجویز دی ہے کہ افغانستان سے مکمل فوجی انخلا القاعدہ کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع فراہم کریگا ، واشنگٹن ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ بائیڈن حکومت کو افغانستان سے نیٹو اور امریکی افواج کے انخلا کی پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت ہے ، انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور افواج پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اور نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد القاعدہ اور دہشتگردوں کو دوبارہ سے منظم ہونے کا موقع فراہم ہو جائے گا ، بائیڈن حکومت کو افغان فورسز کو فضائی اور زمینی سپورٹ فراہم کرنا ہوگی ، حسین حقانی نے چھپے الفاظ میں بائیڈن حکومت کو یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ پاکستانی اڈوں کو استعمال کیے بغیر افغانستان میں مستقل قیام کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا کیونکہ افغانستان میں دہشتگرد اور القاعدہ بغیر کسی خوف و خطر اپنی کارروائیاں انجام دیں گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here