اٹلی میں غیرت کے نام پر بیٹی کا قتل، پاکستانی والدین کو عمر قید کی سزا

0
144

روم(پاکستان نیوز) اٹلی میں غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل کے جرم میں پاکستانی والدین کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ اٹلی کی عدالت نے مقتولہ ثمن کے والدین کو شادی کیلیے پاکستان جانے سے انکار پر بیٹی کو قتل کرنے کا مجرم قرار دیا، لڑکی کے چچا کو 14 سال قید اور دو کزنز کو بری کر دیا گیا ہے۔ مقتولہ کے والد شبر عباس کو گذشتہ برس نومبر میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ایک گاوں سے حراست میں لیا گیا تھا۔ لڑکی کی والدہ تاحال مفرور اور ممکنہ طور پر پاکستان میں چھپی ہوئی ہے، اپریل2021 میں لاپتہ ثمن کی لاش کی باقیات 2022 میں اٹلی میں اس کے گھر کے نزدیک سے ملی تھیں، مجرموں کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here