پیرس(پاکستان نیوز) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس ( آئی ایف جے ) نے کہا ہے کہ 2025 کے دوران دنیا بھر میں 128 صحافی قتل جبکہ 533 گرفتار کئے گئے ۔ آئی ایف جے کے جنرل سیکرٹری انتھونی بیلانگر کاکہناتھا کہ یمن، یوکرین، سوڈان، پیرو، انڈیا اور دوسرے ممالک میں بھی صحافیوں کو قتل کرنے کے واقعات سامنے آئے۔آئی ایف جے کے جنرل سیکرٹری نے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ان لوگوں کے لیے ایک قسم کا استثنی قرار دیا جو ان کے پچھے ہیں، انصاف نہ ہونے کی صورت میں اس سے صحافیوں کے قاتلوں کو پنپنے کا موقع ملتا ہے۔آئی ایف جے کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت 533 صحافی قید ہیں اور یہ تعداد پچھلے پانچ برس کے دوران دو گنا سے بھی زیادہ ہوئی ہے، چین اس بار بھی ان ممالک میں سر فہرست ہیں جہاں سب سے زیادہ صحافی سلاخوں کے پیچھے ہیں اور یہ تعداد 143 ہے۔اسی طرح ہانگ کانگ میں بھی صورت حال زیادہ مختلف نہیں اور اس کو اختلاف رائے کو دبانے کیلئے قومی سلامتی کے قوانین لاگو کرنے پر مغربی ممالک نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔















