ہم افغانستان میں اگلے 20 برس تک نہیں رہ سکتے:صدر ٹرمپ

0
155

واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان ممکنہ طور پر افغان حکومت گراسکتے ہیں ، وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالک کو اپنا خیال خود رکھنا چاہیے، آپ صرف کسی شخص کا ہاتھ ہی تھام سکتے ہیں۔ طالبان کے اقتدار پر قبضے کے سوال کے جواب میں صدر نے کہا کہ ایسا ہونا تو نہیں چاہئے تاہم ایسا ہو بھی سکتا ہے، ہم افغانستان میں اگلے 20 برس تک نہیں رہ سکتے۔ ہم گزشتہ 20 برس سے یہاں ہیں اور افغانستان کو تحفظ فراہم کررہے ہیں تاہم ہم مزید ایسا نہیں کرسکتے ، انہیں افغانستان کو آخر کاراپنی حفاظت خود کرنی چاہئے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ امریکی فوجیوں کی واپسی کے بعد افغان حکومت خود کو گوریلا سے بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے یا نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here