اردوان کا یورپی یونین کمیشن سے رابطہ ،وباپرملکر قابوپائیں ،پومپیو،امدادنیک نیتی کا اظہار ، سینیٹررز
انقرہ ،واشنگٹن (پاکستان نیوز ) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی ہدایت پر ترکی سے امریکہ کو طبی سازو ساان پر مشتمل دوسری امدادی کھیپ فوجی کارگو طیارے کے ذریعے واشنگٹن پہنچ گئی ہے۔ یہ سازو سامان ترک مسلح افواج کے سی۔130 کارگو طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا۔طیارے میں پہلی کھیپ کی طرح ترک صدارتی نشان اور جلال الدین رومی کے قول کو ڈبوں پر ترکی اور انگریزی زبان تحریر کی گئی ہے، کھیپ میں بھی ماسک، فیس شیلڈز، گاون، اور دیگر متعلقہ سامان شامل ہے۔ خیال رہے کہ ترکی ابتک 55 ممالک کو امدادی سازو سامان کی امداد فراہم کر چکا ہے۔ادھر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ا±رسولا ون در لین سے ٹیلی فونک بات چیت کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت کورونا کے خلاف اقدامات میں باہمی تعاون پر غور کیا گیا ہے۔ ترک محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں کورونا کے خلاف جدوجہد میں تعاون امکانات، وبا کے بعد کے دور میں اٹھائے جا سکنے والے مشترکہ اقدامات اور علاقائی معاملات زیر غور آئے ہیں۔دریں اثناءمانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طبّی امداد کی فراہمی پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔پومپیو نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے نیٹو اتحادی ملک ترکی کے شکر گزار ہیں مل کر قابو پائیں گے ، دوسری طرف امریکی سینیٹروںنے بھی ٹویٹر پرکہا طبّی امداد اس کی نیک نیتی اور اتحاد و تعاون کا اظہار ہے۔کانگریس میں ترکی دوستی گروپ کے رکن سٹیو چیبٹ نے ترکی کا شکریہ ادا ،ڈیموکریٹ ممبر ایلسی ہیسٹنگ نے کہا امداد قابل تعریف ہے۔جنوبی کیرولین کے ممبر جو ولسن نے کہا ممنونِ احسان ہیں۔