سابق باکسر خبیب کا فلسطین جنگ بندی کا مطالبہ، ٹرمپ کی یقین دہانی

0
8
MOSCOW, RUSSIA - AUGUST 14, 2020: UFC Lightweight Champion, Russian mixed martial artist Khabib Nurmagomedov gives a press conference at the StandArt Moscow Hotel. Mikhail Metzel/TASS Ðîññèÿ. Ìîñêâà. Áîåö ñìåøàííîãî ñòèëÿ, ÷åìïèîí Àáñîëþòíîãî áîéöîâñêîãî ÷åìïèîíàòà (UFC) Õàáèá Íóðìàãîìåäîâ âî âðåìÿ ïðåññ-êîíôåðåíöèè â îòåëå StandArt Moscow. Ìèõàèë Ìåòöåëü/ÒÀÑÑ

نیویارک(پاکستان نیوز) معروف سابق مکس مارشل آرٹ فائٹر، خبیب نرماگومیڈوف نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فلسطین میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔ سوشل میڈیا کا ہر پلیٹ فارم اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق روسی مکسڈ مارشل فائٹر خبیب نرماگومیڈوف کے درمیان ہونے والی ملاقات سے بھرا پڑا ہے۔ یہ وائرل ویڈیو نیو جرسی کے شہر نیوآرک میں پروڈینشل سینٹر میں منعقدہ یو ایف سی 302 ایونٹ کے دوران بنائی گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور خبیب کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے دنیا کی دونوں مشہور ترین شخصیات انتہائی قریب کھڑے، بے تکلف انداز میں فلسطین میں جاری جنگ پر بات چیت کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ خبیب کو یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو غزہ میں جاری جنگ رکوا دیں گے۔ ویڈیو میں خبیب نے ٹرمپ سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں جانتا ہوں آپ فلسطین میں جنگ بند کر دیں گے۔ اس کے جواب میں ٹرمپ نے اعتماد کے ساتھ کہا ہم اسے روکیں گے، میں جنگ روک دوں گا۔ واضح رہے کہ سابق صدر کی جانب سے یہ بیان اسرائیل اور حماس کی جنگ کے تناظر میں دیا گیا ہے جس میں 7 اکتوبر 2023 سے تاحال نمایاں جانی نقصان ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here