نیو یارک ٹائمز کا بائیڈن سے انتخابی دوڑ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ

0
62

نیویارک(پاکستان نیوز) مؤقر اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اداریے میں صدر جو بائیڈن سے کہا ہے کہ وہ انتخابی دوڑ سے دستبردار ہو جائیں اور کسی دوسرے ڈیموکریٹ رہنما کو الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے دیں۔ اخبار نے جو بائیڈن کو ایک عظیم پبلک سرونٹ کی پر چھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدارتی مباحثے سے یہ ثابت ہو گیا کہ 81 سالہ بزرگ اپنے امتحان میں ناکام رہا ہے ۔ اخبار نے مزید لکھا کہ جو بائیڈن کا دوبارہ الیکشن لڑنے کا عزم ایک غیر ذمہ دارانہ جوا ہے ، جو بائیڈن اب جو سب سے بڑی عوامی خدمت انجام دے سکتے ہیں وہ یہ اعلان ہے کہ وہ دوبارہ الیکشن نہیں لڑیں گے ۔ امریکہ میں کسی صدارتی امیدوار کی جانب سے دستبرداری کا اعلان غیر معمولی واقعہ ہوگا، تاہم 1968 میں صدر لنڈن جانسن نے ویتنام جنگ کے دوران یہ سنسنی خیز اعلان کیا تھا کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر بائیڈن اس اہم وقت پر دستبردار ہوتے ہیں تو کیا ہوگا ؟ کسی بھی صدارتی امیدوار کو نامزدگی جیتنے کیلئے تمام پچاس ریاستوں سے پارٹی مندوبین کی رضا مندی درکار ہوتی ہے، بائیڈن اکثریت سے پرائمری ووٹ لے چکے ہیں، تاہم اب اگر وہ دستبردار ہوتے ہیں تو پارٹی رہنما قدیم طریقے کے مطابق ایک کمرے میں بند ہو کر رائے شماری کے متعدد ادوار کے بعد امیدوار کا نام فائنل کریں۔ ڈیموکریٹس رہنما گورنر کیلیفورنیا گیوین نیوز وم ، گورنرمشی گن گریچن وٹمر اور گورنر پنسلوانیا جوش خیر و بھی ممکنہ امیدوار ہو سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here