نیویارک (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے مسلم خاتون سے نسل پرستانہ رویہ اختیار کرنے پر سٹار بک کے ملازمین کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا ، تفصیلات کے مطابق عائشہ نامی خاتون سٹاربک شاپ میں چائے پینے کے لیے گئیں تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ ان کے کپ پر آئی ایس آئی ایس لکھا ہوا تھا ، خاتون نے بتایا کہ ان کو یہ دیکھ کر حیرانی کے ساتھ بہت غصہ بھی آیا اور اب وہ اس نسل پرستانہ اقدام کے خلاف عدالت جانے کا ارادہ رکھتی ہیں اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے اس سلسلے میں عائشہ کی بھرپور قانونی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔