روما حمید کی حسین شاہانی کے ہمراہ منگنی کی تقریب رانا زاہد کی رہائش گاہ پر ہوئی، تقریب میں شکاگو لینڈ کے مختلف شعبوں کی ممتاز و نمایاں شخصیات و فیملیز کی شرکت
حسین شاہانی کے والدین سلیم شاہانی و نائلہ شاہانی خصوصی طور پر پاکستان سے تقریب میں شرکت کیلئے آئے
شکاگو(پاکستان نیوز) ریاست الی نائے کی ہر دلعزیز و مقبول کاروباری و سماجی شخصیت اور ہوٹل انڈسٹری کے لیجنڈری رہنما رانا زاہد حمید اور ان کی شریک حیات تحسین زاہد حمید نے ہفتہ 23 اکتوبر کو اپنی لخت جگر روما حمید کی منگنی کی رسم سلیم اللہ خان شاہانی و نائلہ شاہانی کے صاحبزادے حسین خان شاہانی کے ہمراہ اپنی خوبصورت و عالیشان رہائش گاہ واقع بیرنگٹن میں نہایت اہتمام سے منعقد کی، خوشیوں اور محبتوں سے لبریز اس تقریب میں حسین شاہانی کے والدین، بھائی حیدر شاہانی اور بہن منیشے شاہانی خصوصی طور پر شرکت کیلئے پاکستان سے آئے، تقریب میں شکاگو لینڈ کے سرکاری، کاروباری، سماجی و دیگر شعبۂ زندگی کی ممتاز شخصیات و فیملیز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ہر دو خاندانوں کے خوبصورت ملاپ پر مبارکباد اور روما و حسین کی خوشیوں، کامیابیوں اور خوش نصیب زندگی کی دعائیں دیں، اس موقع پر روما اور حسین نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی اور شرکاء سے مبارکباد اور دعائیں سمیٹیں، تقریب میں رانا زاہد حمید اور تحسین حمید نے مہمانوں کی تواضع کیلئے بہترین و خوش ذائقہ لوازمات و مشروبات کا اہتمام کیا تھا، لائیو باربی کیو کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا، شرکاء نے رانا زاہد و تحسین حمید کے حسن انتظام کو خُوب سراہا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے علاقے بھکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی اہمیت اور قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی و حکومتی ذمہ داریوں کے حامل شاہانی خاندان کے رانا خاندان سے طویل اور گہرے مراسم ہیں اور نئے رشتے سے رشتہ داری میں تبدیل ہو رہے ہیں، حسین کے والد سلیم شاہانی پی آئی اے میں اعلیٰ ترین عہدوں پر ملائیشیا، یورپ وغیرہ میں فائز رہے ہیں اور آج کل پنجاب میں ادارے کے سربراہ کے طور پر فرائض نبھا رہے ہیں، حسین شاہانی یونیورسٹی آف الی نائے اربن شیمپئن میں بائیو میڈیسن کے طالبعلم ہیں جبکہ روما حمید نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی معاشیات کی ڈگری کے حصول میں مصروف عمل ہیں۔