معاشی بہتری کا عمل سست روی کا شکار

0
57

نیویارک (پاکستان نیوز) معیشت میں بڑھوتری کا عمل سست روی سے جاری ہے ، سی این این کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کامرس ڈیپارٹمنٹ کے دوسرے تخمینے میں مجموعی گھریلو پیداوار، اقتصادی پیداوار کا سب سے بڑا پیمانہ، دوسری سہ ماہی میں 2.1 فیصد کی سالانہ شرح سے لگایا گیا ہے جوکہ اس سے پہلے 2.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا، دوسرے تخمینے میںصارفین کے زیادہ اخراجات، حکومتی اخراجات اور برآمدات بھی میں شامل ہیں۔دریں اثنا، کاروباری سرمایہ کاری اور انوینٹریوں میں کم نظر ثانی کی گئی۔کاروباری سرمایہ کاری 7.7 فیصد کی شرح کے مقابلے میں 6.1 فیصد رہی۔سی این این نے رپورٹ کیا کہ رہائشی فکسڈ سرمایہ کاری، جو کہ امریکی ہائوسنگ مارکیٹ کے حالات کی عکاسی کرتی ہے، اندازے کے مطابق کم رہی ،دوسری سہ ماہی میں معاشی نمو زیادہ تر وسیع البنیاد تھی، لیکن سامان کی خریداری اور درآمدات کی مانگ میں کمی کے کچھ آثار تھے۔ سی این این نے رپورٹ کیا کہ صارفین کے اخراجات، جو کہ اقتصادی پیداوار کا تقریبا 70 فیصد بنتا ہے، دوسرے تخمینے میں قدرے زیادہ نظر ثانی کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here