نیویارک (پاکستان نیوز) سوشل سیکیورٹی سہولیات میں 1982 کے بعد سے تاریخ میں پہلی مرتبہ 5.9 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے ، آئندہ سال جنوری سے 64 ملین کے قریب شہری جوکہ ریٹائرمنٹ فنڈز پر زندگی بسر کر رہے ہیں کو پہلے سے زیادہ رقم موصول ہوگی ، پیمنٹ میں اضافے کے ساتھ شہریوں کے لیے مزید سہولیات کا اعلان ہونے کا بھی امکان ہے جوکہ چالیس سال میں پہلی مرتبہ ہو رہا ہے ، 2008 ستمبر کے دوران یو ایس کنزیومر کی جانب سے خرچ کی جانے والی رقم میں 5.4 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔