انسانی حقوق کی تنظیموں کا بھارتی تقریب میں بلڈوزر کے استعمال کی مذمت

0
88

نیوجرسی (پاکستان نیوز)دی کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نیوجرسی چیپٹر نے انڈین امریکن مسلم کونسل اور دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر بھارت کے یوم آزادی پریڈ کے دوران پر ایڈیسن میونسپل کی جانب سے بلڈوزر چلانے کے معاملے پر شدید احتجاج کراتے ہوئے اس اقدام کی پرزور مذمت کی ہے ، CAIRـNJ نے مقامی قیادت سے پریڈ کے بنیادی منتظم کو سرزنش کرنے کا بھی مطالبہ کیا، انڈین بزنس ایسوسی ایشن (IBA) ان سے معافی مانگے۔NAACP کے صدر ریورنڈ ڈونا سٹیورٹ نے کہا کہ انڈین امریکن مسلم کونسل، ہندوس فار ہیومن رائٹس، اور دیگر تمام تنظیموں کے ساتھ کھڑی ہے جنہوں نے ہماری مسلم کمیونٹی کے ارکان کے خلاف نفرت کے اس فعل کی مذمت کی ہے۔ ہم ووڈ برج کے میئر جان میک کارمیک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسلامو فوبیا کی مذمت میں ہمارا ساتھ دیں، اور ووڈ برج ٹاؤن شپ میں نسل پرستی کی پالیسی کے لیے NAACP کے ساتھ کام شروع کرنے کا عہد کریں۔ CAIRـNJ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیلادین مکسوت نے کہا کہ ہم کل شام ٹاؤن کونسل کے اجلاس کے دوران کونسل ممبرز ہیرس، شپ فری مین، اور بہت سے دوسرے لوگوں کی طرف سے پیش کی گئی سخت مذمت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اجے پاٹل کی جانب سے اس معاملے کو برخاست کرنا بڑی تشویش کا باعث ہے۔ اپنے ہی شہر میں تشدد اور نفرت کی علامتوں کی پریڈ کی مذمت کرنا مشکل نہیں ہونا چاہئے۔ہم میئر جوشی، میئر میک کارمیک اور مقامی عہدیداروں سے مزید مایوس ہیں جنہوں نے تشدد اور مسلم دشمنی کی علامت بلڈوزر کے استعمال کی ابھی تک واضح مذمت نہیں کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here