پاکستانی طالبہ نے ڈگری وصول کرتے فلسطینی پرچم لہرا دیا

0
34

ورجینیا(پاکستان نیوز) ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی رچمنڈ سے بیچلر سائنس ان سائیکالوجی میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کرنیوالی پاکستانی امریکن امینہ فاطمہ نے کمال جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کا پرچم لہراتے ہوئے اپنی ڈگری وصول کی، جب انہوں نے پرچم لہرایا تو ہال تالیوں سے گُونج اُٹھا۔ آمینہ فاطمہ، چیئرمین انٹرنیشنل پیس مشن امریکہ ڈاکٹر اقبال نوری کی صاحبزادی ہیں۔ انہوں نے ڈگری وصول کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس یادگار موقع پر فلسطین کا پرچم لہرا کر انہوں نے عالمی طاقتوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ فلسطین ایک دن آزاد ہوگا اور نسل کشی کر مرتکب ہونیوالا اسرائیل انشاء اللہ اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here