نیویارک (پاکستان نیوز) رواں برس فروری کے دوران پے رولز میں حیرت انگیز طور پر 6 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، کرونا سے پہلے والی صورتحال کے اعدادو شمار پورے کرنے کے لیے امریکی شہری اب بھی 1.14 ملین پیچھے بتائے جا رہے ہیں ، جاب مارکیٹ کے مطابق صورتحال میں بتدریج بہتری آ رہی ہے ۔ دسمبر 2021 کے اعدادو شمار کے مطابق کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی اکثریت 18 سے64 برس کے درمیان تھی جن میں زیادہ تر ملازم پیشہ افراد شامل تھے ، کرونا کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، لیبر مارکیٹ کے مطابق کرونا سے ہونے والے نقصانات کی بحالی وقت کے ساتھ ساتھ جاری ہے اور آئندہ ماہ میں اس میں مزید بہتری کی توقع ہے ۔