اسلام آباد (پاکستان نیوز) پاکستان دنیا بھر میں بے روزگار ممالک کی فہرست میں 24 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے دنیا بھر میں بے روزگار افراد کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جس کے تحت پاکستان میں شرح بے روزگاری6.5 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ ورلڈ سٹیٹسٹکس کے مطا بق نائیجیریا دنیا بھر میں بے روزگاری میں سب سے آگے نکل گیا ہے۔ نائیجیریا میں بے روز گاری کی شرح دنیا کے مقابلے میں 33.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ جنوبی افریقہ32.9 فیصد بے روزگار افراد کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیاہے۔ بوسنیا اور ہرزیگوینا میں بیروزگاری بڑھنے کی شرح 29.28 فیصد رہی۔ عراق میں15.55 فیصد اور افغانستان میں 13.3 فیصد افراد بے روز گار ہیں۔ برطانیہ میں 3.8 فیصد جبکہ امریکا میں3.7 فیصد افراد ملازمت کی تلاش میں ہیں۔ چین اور کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح 5.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ بنگلہ دیش کو4.7 فیصد شرح بے روزگاری کے ساتھ 34واں نمبر ملا جبکہ قطر میں سب سے کم 0.1 فیصد شرح بے روزگاری ریکارڈ کی گئی ہے۔