عدیل رانا کی انسپکٹر اور مصباح نور کی ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

0
72

نیویارک (پاکستان نیوز ) امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کو ایک اور اعزاز مل گیا، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ (این وائے پی ڈی ) میں تعینات پاکستانی نژاد امریکی ڈپٹی انسپکٹر اور کمانڈنگ آفیسر عدیل رانا نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی ہے۔پولیس ڈیپارٹمنٹ نے عدیل رانا کو ڈپٹی انسپکٹر سے انسپکٹر جبکہ مصباح نور کو کیپٹن سے ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ عدیل رانا این وائے پی ڈی میں تعینات پہلے پاکستانی نژاد امریکی ہیں جنھیں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ پولیس افسران اور اہلکاروں کی ترقی کی ایک طویل فہرست ہے۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب باضابطہ طور پر 4 اپریل کو بروز جمعرات نیویارک کے علاقے کوئنز میں واقع پولیس اکیڈمی میں منعقد ہوگی جس میں ترقی پانیو الے افسران کو نئے رینک لگائے جائیں گے۔واضح رہے کہ عدیل رانا کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے اور وہ نیویارک پولیس کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کے صدر بھی ہیں۔”ادارہ پاکستان نیوز” کے پبلشر مجیب لودھی نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے اہم اعزاز حاصل کرنے پر انسپکٹر عدیل رانا اور ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدیل رانا اور مصباح نور کی ترقی پوری پاکستانی کمیونٹی کی ترقی ہے، ہم اس عظیم کامیابی پر دونوں پولیس افسران کو دل کی اتہا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here