نیویارک (پاکستان نیوز) مشی گن میں دو پاکستانی نوجوان امیدوار سولومون راجپوت اور صائمہ خلیل پبلک آفس میں خدمات انجام دینے کے لیے کمیونٹی کی حمایت کی طلب گار ہیں ،سولومون راجپوت ایک طالب علم ہیں لیکن آج کل اپنی مہم کے سلسلے میں چھٹیوں پر ہیں اور کمیونٹی سے بھرپور حمایت کے طلبگار ہیں ، پبلک آفس کی نشستوں کے لیے انتخابات 4اگست کو منعقد ہورہے ہیں ، سولومون کے مطابق وہ کارپوریٹ پیسے کو ختم ، تمام افراد کے لیے میڈی کیئر کو لازمی ، سٹوڈنٹ لون اور کالج فیس کو لازمی قرار دیں گے جبکہ گرین نیو ڈیل بھی کو عمل پہنائیں گے ۔ دریں اثنا ءصائمہ خلیل ماکومبو کاﺅنٹی سے پراسیکیوٹر کیلئے امیدوار ہیں ، صائمہ نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ ان کو چار اگست کو بھرپور حمایت سے کامیاب کرائیں تو وہ کمیونٹی کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گی اور بھرپور قانونی مدد بھی فراہم کریں گی ۔